پریمیئر لیگ چیمپئن لیورپول کو برائٹن کے ہاتھوں 3-2 کی ڈرامائی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں جیک ہنشیل ووڈ نے آخری لمحات میں فاتح گول اسکور کر کے میزبان ٹیم کی شاندار واپسی مکمل کی۔
کیا جورجن کلوپ روما کے کوچ بننے جا رہے ہیں افواہوں کا طوفان کلب کی تردید
ایمیکس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ہاروے ایلیٹ نے لیورپول کو ابتدائی برتری دلائی، مگر یاسین ایاری نے شاندار انداز میں میچ برابر کر دیا۔
ڈومینک سوبوسزلی نے ہاف ٹائم سے قبل لیورپول کو دوبارہ آگے کر دیا، تاہم کاورو میتوما اور پھر ہنشیل ووڈ نے آخری لمحات میں گول کر کے برائٹن کو فتح سے ہمکنار کیا۔
لیورپول نے ٹائٹل جیتنے کے بعد اپنے تین میچوں میں صرف ایک پوائنٹ حاصل کیا ہے، جس میں چیلسی اور اب برائٹن کے ہاتھوں شکست شامل ہے، جبکہ آرسنل کے خلاف دو گول کی برتری ضائع کر کے ڈرا حاصل کیا۔
کوچ آرنے سلاٹ کا کہنا تھا کہ:
"ایک شاندار فٹ بال میچ تھا، مگر نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا۔ اس سطح پر اگر آپ تیسرا گول نہ کریں تو جیتنا مشکل ہوتا ہے۔”
سلاٹ نے اعتراف کیا کہ چیمپیئن بننے کے بعد کھلاڑیوں کو متحرک رکھنا مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر اس ہفتے دبئی اور ایبیزا میں منائی گئی تقریبات کے بعد۔
ٹرینٹ الیگزینڈر-آرنلڈ کو ایک بار پھر بینچ پر رکھا گیا، جب کہ کونور بریڈلی نے ان کی جگہ لے کر ایک شاندار اوپننگ موو میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد صلاح نے لیورپول کی طرف سے اپنی 300ویں پریمیئر لیگ شرکت پر پہلی بار کپتانی کی، مگر ایک آسان موقع ضائع کر کے ٹیم کی پوزیشن کو کمزور کر دیا۔
لیورپول اب اتوار کے روز ایف اے کپ کے فاتح کرسٹل پیلس کے خلاف سیزن کے آخری میچ میں اپنی پریمیئر لیگ ٹرافی وصول کرے گا، اس سے قبل کہ شہر میں اوپن ٹاپ بس پریڈ منعقد ہو۔