...

بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس پاکستان چین اور افغانستان کا علاقائی تعاون اور سی پیک توسیع پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار پیر کے روز تین روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے، جہاں انہوں نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ایک غیر رسمی سہ فریقی ملاقات میں شرکت کی۔ یہ دورہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر کیا گیا، جو کہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں خاصی اہمیت رکھتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کی علاقائی بالا دستی کی کوششوں پر شدید ردعمل

یہ سہ فریقی فورم 2017 میں قائم کیا گیا تھا، اور اس کے پہلے اجلاس بیجنگ اور کابل میں منعقد ہوئے تھے۔ تازہ ملاقات میں تینوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت تعاون کو مزید گہرا کرنے اور پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق، تینوں وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو خطے میں سلامتی اور اقتصادی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی طے پایا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا اگلا اجلاس کابل میں کسی موزوں وقت پر منعقد ہوگا۔

شرکاء نے تجارت، بنیادی ڈھانچے، سفارتی روابط، اور ترقی جیسے شعبوں میں عملی اقدامات پر گفتگو کی اور دہشت گردی کے خلاف عزم اور خطے میں استحکام و ترقی کے لیے اپنے مشترکہ ارادے کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں بھارت اور افغانستان کے درمیان بھی سفارتی سطح پر رابطہ قائم ہوا ہے، جب بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جو کہ طالبان انتظامیہ سے بھارت کا پہلا وزارتی رابطہ تھا۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس پاکستان چین اور افغانستان کا علاقائی تعاون اور سی پیک توسیع پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.