کراچی: پاور ہاؤس چورنگی پر ٹرک کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، 15 سالہ نوجوان شدید زخمی

شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کی غفلت نے ایک اور معصوم جان لے لی۔ پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق اور 15 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔

توانائی کے معاہدوں پر نظرثانی سے متوقع بچت آدھی رہ گئی، بجلی کے نرخوں میں معمولی کمی متوقع

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 12 سالہ بچہ دم توڑ گیا۔ بچے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

زخمی نوجوان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور اسے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب شہر میں ہیوی ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ نے حال ہی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی تھی اور ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیے تھے۔

تاہم، اس کے باوجود ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ہیوی گاڑیوں کی بے لگام نقل و حرکت سے شہریوں کی جانوں کو مسلسل خطرہ لاحق ہے۔

14 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: پاور ہاؤس چورنگی پر ٹرک کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، 15 سالہ نوجوان شدید زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!