روز ریئل میڈرڈ نے لا لیگا میں ریال میلورکا کو 2-1 سے شکست دے کر بارسلونا کی ممکنہ ٹائٹل تقریبات میں تاخیر کر دی۔ اس فتح کے بعد میڈرڈ نے پوائنٹس کے فرق کو چار تک محدود کر دیا، جبکہ بارسلونا جمعرات کو ایسپینیول کے خلاف میدان میں اترے گا اور جیت کی صورت میں ٹائٹل حاصل کر سکتا ہے۔
51 سال بعد بولوگنا کی تاریخی فتح اے سی میلان کو شکست دے کر اطالوی کپ اپنے نام کر لیا
میچ کی ابتدا میں میلورکا کے مارٹن ویلجینٹ نے 11ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم، دوسرے ہاف میں میڈرڈ نے بھرپور واپسی کی۔ کائلان ایمباپے نے 68ویں منٹ میں شاندار انداز میں گول کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔ یہ ایمباپے کا سیزن کا 40 واں گول تھا۔
فیصلہ کن لمحہ میچ کے اختتام پر آیا جب 20 سالہ نوجوان مدافع جیکوبو رامون نے 95ویں منٹ میں گول داغ کر میڈرڈ کو فتح دلائی۔ کوچ کارلو اینسیلوٹی نے جیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے شدت اور جذبے کے ساتھ کھیل کر فتح حاصل کی۔
ریئل میڈرڈ اس وقت شدید انجریز کا شکار ہے، جن میں ونیسیئس جونیئر اور روڈریگو گوز جیسے اہم کھلاڑی شامل ہیں۔ اینسیلوٹی، جو سیزن کے اختتام پر برازیل کی قومی ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے، نے کہا کہ 12 کھلاڑیوں کا زخمی ہونا غیر معمولی بات ہے، لیکن ٹیم نے ان حالات میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔
میچ میں میلورکا کے گول کیپر لیو رومن نے کئی یقینی گول بچائے، خاص طور پر ایمباپے، بیلنگھم اور گلر کی کوششوں کو ناکام بنایا۔ لیکن آخر میں جیکوبو کا گول میلورکا کی امیدوں پر پانی پھیر گیا۔
تھیباؤٹ کورٹوئس نے جیکوبو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا:
"یہ یوتھ اکیڈمی کے لیے بہت اچھا ہے، جیکوبو نے اعتماد کے ساتھ کھیل کر ثابت کر دیا کہ ہمارے نوجوان بھی فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔”
بارسلونا اب بھی لا لیگا ٹائٹل کے لیے مضبوط امیدوار ہے، لیکن ریئل میڈرڈ نے ثابت کیا کہ وہ آخری لمحے تک مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔