معروف یوٹیوبر نے قبر میں گزارے 7 دن کا تجربہ بیان کر دیا

لائکس اور ویوز کی خاطر معروف یوٹیوبر نے اپنے آپ کو زندہ درگور کر لیا، ویڈیو ریکارڈ کی اور سوشل میڈیا پر ڈال دی جو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر غیر معوملی اسٹنٹس کے حوالے سے پہچانے جانے والے یوٹیوبر جمی ڈونلڈ سن المعروف مسٹر بِیسٹ نے اپنے آپ کو ایک تابوت میں بند کر کے 7 دنوں کے لیے دفن کر لیا۔

انہوں نے اس تجربے کی ویڈیو ناظرین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انتباہ بھی جاری کیا کہ وہ ایسا ہرگز نہ کریں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوٹیوبر نے سیاہ اور سفید امتزاج کا سوٹ پہنا ہوا ہے اور وہ ایک تابوت میں لیٹے ہوئے ہیں جس کی تمام دیواریں شیشے کی ہیں، اس میں ایک کیمرہ بھی نصب ہے جبکہ حفاظتی انتظامات کے پیشِ نظر انہوں نے واکی ٹاکی بھی ساتھ رکھا ہے جس سے وہ اس دوران اپنے اہلِ خانہ اور ساتھیوں سے رابطے میں رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!