کراچی تشکر نیوز: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل جناب ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود خمیسو گوٹھ میں رات گئے ایک مؤثر اور منظم کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
ریاست جُوناگڑھ کی تاریخ ساز پیش رفت: نوابزادی عالیہ دلاور خانجی کو نواب بیگم آف جُوناگڑھ نامزد کردیا گیا
اس کارروائی کی قیادت ایس ڈی پی او نیو کراچی نے کی، جبکہ نیو کراچی ڈویژن کے تمام ایس ایچ اوز، متعلقہ تھانوں کی موبائل گاڑیاں، اور پولیس کی لیڈیز ٹیم بھی اس خصوصی آپریشن کا حصہ رہیں۔
آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں نے مخصوص گھروں کی تلاشی لی، گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور علاقے میں موجود مشتبہ افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ جدید تلاش ڈیوائسز اور SVAS سسٹم کے ذریعے شناخت کی تصدیق کی گئی تاکہ کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کو بروقت روکا جا سکے۔
اس کومبنگ آپریشن میں انٹیلیجنس ونگ بھی متحرک رہا، جو کہ علاقے میں ممکنہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور نگرانی میں پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کر رہا ہے۔ آپریشن کا مقصد علاقے میں قیامِ امن کو یقینی بنانا، جرائم کی بیخ کنی اور عوام میں احساسِ تحفظ کو فروغ دینا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ تسلسل سے جاری رہے گا تاکہ نیو کراچی سمیت پورے ڈسٹرکٹ سینٹرل کو جرائم سے پاک علاقہ بنایا جا سکے۔