مزار سید عبداللہ شاہ غازی 10 روز بعد زائرین کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

کراچی: کراچی کے روحانی مرکز، مزار سید عبداللہ شاہ غازی کو 10 دن کی بندش کے بعد سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ زائرین کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔ مزار کھلنے کی اطلاع پر ہزاروں افراد نے اپنے مرشد کے دربار پر حاضری دی، جہاں عقیدت و محبت کے مناظر دیکھنے میں آئے۔

تھانہ زمان ٹاؤن پولیس کی موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار

زائرین نے مزار پر مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے لیے دعا کی، جس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ کی قیادت میں وفد نے مزار پر حاضری دی اور عوامی مطالبے کو پورا کرنے پر صوبائی وزیر اوقاف سید ریاض حسین شیرازی کا شکریہ ادا کیا۔

وفد نے مزار کے منیجر حاجی پنہوں خان اور پولیس افسران سے ملاقات کی اور سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مزار کو 29 مارچ کو سیکیورٹی خدشات کے باعث بند کیا گیا تھا، جس پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی تھی۔

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر نائب سربراہ محمد شاہد غوری کی قیادت میں وفد نے صوبائی وزیر اوقاف سے ملاقات کر کے زائرین کے جذبات سے آگاہ کیا اور مزار کھولنے کی اپیل کی۔

صوبائی وزیر اوقاف، سیکریٹری اوقاف جاوید صبغت اللہ، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو، ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا سمیت دیگر متعلقہ حکام کی کاوشوں سے مزار دوبارہ کھول دیا گیا۔ مزار پر ملک کی سلامتی، استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “مزار سید عبداللہ شاہ غازی 10 روز بعد زائرین کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!