پاکستان معدنی معیشت میں عالمی رہنما بننے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معدنی دولت، تربیت یافتہ افرادی قوت اور شفاف پالیسیز اس ترقی کا ذریعہ بنیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ٹریفک مسائل پر اہم اجلاس، نئے اقدامات کا اعلان

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں آ کر سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں، اپنی مہارت سے پاکستان کو فائدہ پہنچائیں اور معدنی شعبے کی ترقی میں شراکت داری کریں۔

آرمی چیف نے بتایا کہ بلوچستان کے 27 طلباء اس وقت زیمبیا اور ارجنٹینا میں منرل ایکسپلوریشن کی تربیت حاصل کر رہے ہیں تاکہ ملکی سطح پر ماہر کان کنوں، انجینئرز اور جیولوجسٹس کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف معدنی شعبے کے لیے انسانی وسائل اور مہارت کو فروغ دینا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ معاشی سلامتی، قومی سلامتی کا ایک اہم جزو بن چکی ہے۔ پاک فوج سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مفادات کے تحفظ کے لیے مؤثر سیکیورٹی فریم ورک مہیا کرے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم منرل انڈسٹریز کی ترقی کے لیے پاکستان میں ریفائننگ اور ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری وقت کی ضرورت ہے تاکہ لاگت کم ہو اور منڈیوں تک رسائی بڑھے۔

آرمی چیف نے قوم پر زور دیا کہ وہ معدنی ذخائر، مہارت اور پالیسیوں کے ہوتے ہوئے کسی مایوسی کا شکار نہ ہوں، آگے بڑھیں اور ترقی کے سفر میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے عالمی سرمایہ کاروں کو پیغام دیا کہ پاکستان ایک پُراعتماد پارٹنر ہے۔

آخر میں جنرل عاصم منیر نے بلوچ قبائلی عمائدین کی کان کنی کے فروغ اور بلوچستان کی ترقی میں مثبت کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے پاکستان کا معدنی شعبہ علاقائی ترقی، خوشحالی اور پائیداری کا ضامن بن سکتا ہے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان معدنی معیشت میں عالمی رہنما بننے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!