ماڈل کالونی پولیس کی اہم کامیابی: وہیکل لفٹر گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

کراچی: ایس ایس پی کورنگی کی ہدایات اور ایس ایس پی شاہ فیصل و ایس ڈی پی او سعود آباد کی نگرانی میں ماڈل کالونی پولیس نے کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہیکل لفٹنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت شاہراہِ بھٹو پر اہم فالو اپ اجلاس، تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

مورخہ 6 اپریل 2025 کو رات 1 بجے کے قریب ماڈل کالونی پولیس نے پٹرولنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص محمد شہباز ولد محمد نواز کو حراست میں لیا۔ دورانِ تلاشی اس کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل (نمبر KKC-3107، میکر سپر پاور-70، ماڈل 2017) برآمد ہوئی، جو کھڑوگڑہ کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔

موٹر سائیکل کی تصدیق پر معلوم ہوا کہ یہ Ps کھوکراپار کی ایف آئی آر نمبر 57/2025 بجرم 381-A پی پی سی کے تحت کیس پراپرٹی ہے۔ گرفتار ملزم محمد شہباز کا سابقہ کرائم ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں درج ذیل مقدمات شامل ہیں:

ایف آئی آر نمبر 2/2025 بجرم 380/34 پی پی سی – پی ایس اسٹیل ٹاؤن

ایف آئی آر نمبر 2/202/2025 – پی ایس سعود آباد (وارنٹ گرفتاری جاری)

ایف آئی آر نمبر 51/2025 بجرم 380/34 پی پی سی – پی ایس ساحل

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اے وی ایل سی (AVLC) شاہ فیصل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ کارروائی ایس آئی پی/ایس ایچ او بشارت علی عباسی کی قیادت میں عمل میں آئی۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!