مزار عبداللہ شاہ غازی کی بندش پر اہلسنت میں تشویش، فوری کھولنے کا مطالبہ – شاہد غوری

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری نے مزار سیدنا عبداللہ شاہ غازی کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزار کی بندش اور زائرین کو روکنا فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزار کے سامنے لوگوں کا اکٹھا ہونا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہا ہے، جو امن عامہ کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور حکومت اس سازش کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

شاہد غوری کا کہنا تھا کہ مزارات اولیاء روحانی مراکز اور امن کا پیغام ہیں، اور ان پر کسی قسم کی سازش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مزار کو جلد از جلد زائرین کے لیے نہ کھولا گیا تو سنی تحریک احتجاجی تحریک کا اعلان کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ انہوں نے حکومت کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک رضاکار فراہم کرنے کو تیار ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ریاض حسین شاہ شیرازی نے یقین دہانی کرائی کہ مزار کو جلد کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بندش کی وجہ دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ حملے کی دھمکی تھی، اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مزار کا انتظام اور حیثیت تبدیل نہیں کی جائے گی، اور ماضی کی طرح ہی نظام جاری رہے گا۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “مزار عبداللہ شاہ غازی کی بندش پر اہلسنت میں تشویش، فوری کھولنے کا مطالبہ – شاہد غوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!