پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کے جبری برطرف ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں بن قاسم ریلوے ٹریک پر احتجاجی دھرنا دے دیا، جس کے باعث کراچی سے اندرون ملک اور اندرون ملک سے کراچی آنے والی ریلوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

ایف آئی اے اور انٹرپول کی بڑی کامیابی، قتل و اقدام قتل میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان یو اے ای سے گرفتار

مظاہرین نے کہا کہ انہیں بغیر کسی وجہ کے جبری طور پر برطرف کیا گیا اور اب تک ان کی بحالی عمل میں نہیں لائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل ٹاؤن کی رہائشی کالونی میں گزشتہ سات ماہ سے گیس کی فراہمی بھی معطل ہے، جو انسانی بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت انصاف دینے کے بجائے آئین و قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور قادر مندوخیل کمیٹی کی سفارشات پر اب تک کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

مظاہرین نے کہا کہ اسٹیل ٹاؤن کے حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں، نوکر شاہی کی حکمرانی نافذ کر دی گئی ہے اور انتظامیہ کی کرپشن کا بوجھ ملازمین پر ڈال دیا گیا ہے۔ مظاہرین نے پرزور مطالبہ کیا کہ انہیں ان کا حق دیا جائے، روزگار بحال کیا جائے اور انسانی ضروریات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!