لیاری گینگ وار کا کارندہ محمد عامر کراچی سے گرفتار، بھتہ خوری، منشیات و چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے پاک کالونی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار (عبدالصمد گروپ) سے تعلق رکھنے والے اہم ملزم محمد عامر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم بھتہ خوری، منشیات اور چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

رواں مالی سال سیمنٹ کی مقامی فروخت میں کمی، برآمدات میں نمایاں اضافہ

تفصیلات کے مطابق محمد عامر سال 2024 میں عبدالصمد گروپ میں شامل ہوا تھا اور مختلف جرائم میں ملوث رہا ہے۔ عبدالصمد، جو اس وقت بیرونِ ملک مقیم ہے، ملزم کو منشیات اور چھالیہ کی اسمگلنگ کے لیے ایزی پیسہ کے ذریعے 21 لاکھ روپے بھیج چکا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں محمد عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ غیر قانونی منشیات اور چھالیہ کی فروخت سے حاصل شدہ رقم عبدالصمد کو بیرونِ ملک منتقل کرنے اور کراچی میں ٹارگٹ کلرز کو پہنچانے میں بھی ملوث رہا ہے۔

مزید انکشافات کے مطابق، ملزم قدرت اللہ افغانی سے منشیات اور چھالیہ خریدتا تھا، جو اندرون سندھ ڈرائیور غوری اور جام خان کے ذریعے مختلف علاقوں میں فروخت کی جاتی تھیں۔ محمد عامر بھتہ خوری کے لیے چھالیہ فروشوں اور دیگر کاروباری افراد کے موبائل نمبرز حاصل کر کے بیرون ملک عبدالصمد کو بھی فراہم کرتا رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیو کراچی میں بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کے مختلف واقعات رونما ہوئے، جن میں ایک بچی اور ایک راہگیر جاں بحق ہوئے۔ ان واقعات کے پیچھے عبدالصمد کا ہاتھ تھا، جبکہ محمد عامر اس کے لیے سہولت کاری کر رہا تھا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے وہ طویل عرصے سے روپوش تھا۔

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے منشیات، اسلحہ اور ایمونیشن سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کے متعلق اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، واٹس ایپ نمبر 0347900111، ہیلپ لائن 1101 یا ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “لیاری گینگ وار کا کارندہ محمد عامر کراچی سے گرفتار، بھتہ خوری، منشیات و چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!