ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کا غیر قانونی تارکین وطن کے ہولڈنگ کیمپ کا دورہ، سہولیات اور سیکیورٹی کا جائزہ

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے لیے قائم ہولڈنگ کیمپ (امین اسکاؤٹس ہال، سلطان آباد) کا دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں موجود افراد کی منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا اور انتظامات کو بہتر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر اہم بیان

ایس ایس پی کیماڑی نے ہولڈنگ کیمپ میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر انتظامی عملے سے ملاقات کی اور انہیں منتقلی کے عمل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

ہولڈنگ کیمپ میں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے ٹرانسپورٹ، خوراک اور طبی سہولیات کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو مکمل عزت و احترام کے ساتھ ان کے آبائی ملک منتقل کیا جائے گا اور اس دوران ان کی سیکیورٹی اور بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔

66 / 100

One thought on “ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کا غیر قانونی تارکین وطن کے ہولڈنگ کیمپ کا دورہ، سہولیات اور سیکیورٹی کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!