چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کوسٹل اور کریکس کے علاقوں میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں اور جنگی جہازوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، کراچی کے نجی اسپتال میں داخل
دورے کے دوران، نیول چیف نے اہلکاروں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ لگن اور قربانی کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کا تحفظ پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے ملکی دفاع میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر دم تیار ہے۔
نیول چیف نے خطے کے استحکام میں پاک بحریہ کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے جوانوں پر زور دیا کہ وہ اسی عزم اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں۔
اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے ان کے بلند حوصلے اور غیر متزلزل عزم کو سراہا اور کریکس ایریا میں پاک میرینز کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا
اظہار کیا۔