کراچی پولیس کی ایک ہفتے میں بڑی کامیابیاں، 664 سے زائد ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 18 پولیس مقابلے کیے، جن میں 22 زخمی ڈاکوؤں سمیت 32 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز اور بزنس کمیونٹی کی ملاقات

پولیس کی جانب سے شہر بھر میں مختلف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں، جن میں مجموعی طور پر 664 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے۔

منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں لاکھوں روپے مالیت کی 52 کلو 706 گرام چرس، آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ ملزمان سے 100 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران پولیس نے 45 چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 2 گاڑیاں تحویل میں لیں۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

One thought on “کراچی پولیس کی ایک ہفتے میں بڑی کامیابیاں، 664 سے زائد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!