بلے کا نشان ہمارے پاس رہے گا بیرسٹر گوہر کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلے کا نشان ہمارے پاس رہے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے بہت افسوس ہوا، اس نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ کسی خاص مقصد کے لیے اس فیصلے میں تاخیر کی گئی، اس آرڈر کو ہم مناسب فورم پر چیلنج کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا، وہ ہمارے چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے، ایسی کوئی نااہلی نہیں کہ وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق نااہل الیکشن نہیں لڑ سکتا، چیئرمین پی ٹی آئی کو صرف 1 کیس میں سزا ہوئی جسے ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا۔

 

 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی نہیں ہوئی وہ تمام آفسز کے لیے اہل ہیں، وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں اور لڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!