سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت، آن لائن بک شدہ واٹر ٹینکرز عیدالفطر سے قبل صارفین تک پہنچانے کا حکم

کراچی: سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے ہدایت دی ہے کہ عیدالفطر سے قبل تمام آن لائن بک شدہ واٹر ٹینکرز صارفین تک پہنچائے جائیں۔ اس حوالے سے انچارج ہائیڈرنٹس سیل سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سی ای او کی ہدایت پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے تمام واٹر ٹینکرز عید سے پہلے فراہم کیے جائیں گے۔

تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی بروقت کارروائی، نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ سے خرد برد شدہ کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا برآمد

انہوں نے بتایا کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران ہائیڈرنٹس سیل کے عملے اور ٹینکر ڈرائیورز کی چھٹیوں کے سبب 31 مارچ (پیر) اور 1 اپریل (منگل) کو ٹینکر سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔ تاہم، 2 اپریل (بدھ) کو ٹینکرز سروس صرف ہائیڈرنٹ ونڈو سے جاری رہے گی، جہاں سے شہری بآسانی پانی حاصل کر سکیں گے۔

3 اپریل (جمعرات) سے موبائل ایپ کے ذریعے تمام ہائیڈرنٹس پر ٹینکرز سروس مکمل بحال کر دی جائے گی۔ مزید برآں، عید کے دوران کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں تمام ہائیڈرنٹس پر واٹر ٹینکرز اسٹینڈ بائی رہیں گے، اور فوکل پرسن شہباز بشیر ان کی فراہمی کی نگرانی کریں گے۔

واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں تاکہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، جبکہ سروس میں عارضی تعطل پر معذرت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت، آن لائن بک شدہ واٹر ٹینکرز عیدالفطر سے قبل صارفین تک پہنچانے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!