کراچی: تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نوری آباد انڈسٹریل اسٹیٹ سے خرد برد کیے گئے کروڑوں روپے مالیت کے کپڑے کو برآمد کرلیا۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ٹرک ڈرائیور رضوان ولد گل زمین نے ڈسٹرکٹ جامشورو سے ہزاروں میٹر کپڑا لوڈ کیا، لیکن مقررہ فیکٹریوں تک پہنچانے کے بجائے روپوش ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد تھانہ نوری آباد ڈسٹرکٹ جامشورو میں مقدمہ الزام نمبر 19/2025 بجرم دفعہ 407/420 درج کر لیا گیا تھا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی طارق نواز کی خصوصی ہدایت پر جامشورو پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے چوری شدہ کپڑے کی بازیابی کے لیے مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
خفیہ اطلاعات پر کی گئی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم اسلام ولد محمد عارف کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں چوری شدہ کپڑا برآمد کر لیا گیا۔ تاہم، چوری کے مرکزی ملزم ٹرک ڈرائیور رضوان ولد گل زمین کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
برآمد شدہ کروڑوں روپے مالیت کے کپڑے کو حسبِ ضابطہ تحویل میں لے کر متعلقہ حکام کے سپرد کیا جا رہا ہے۔ سندھ پولیس کی بروقت کارروائی اور باہمی تعاون کی بدولت صوبے بھر میں جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/03/WhatsApp-Video-2025-03-28-at-10.01.30-PM.mp4?_=1