ڈسٹرکٹ سٹی کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت آکاش کے نام سے ہوئی ہے۔ نبی بخش پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران جہانگیر پتنگی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جو شہری خاور ارشد سے ڈکیتی کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
عیدالفطر 2025 سندھ بھر میں سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دینے کے احکامات
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز، چھینا ہوا پرس اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ایک عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسے سنگین مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
ملزم کا کریمنل ریکارڈ:
مقدمہ نمبر 302/2015، دفعہ 302/324/353، تھانہ سولجر بازار
مقدمہ نمبر 303/2015، دفعہ 23(I)A، تھانہ سولجر بازار
مقدمہ نمبر 32/2014، دفعہ 23(I)A، تھانہ نبی بخش
مقدمہ نمبر 03/2023، دفعہ 23(I)A، تھانہ عیدگاہ
پولیس نے ملزم کے خلاف مزید مقدمات درج کرتے ہوئے اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا ہے۔