راولپنڈی: 24 مارچ، تئیسویں رمضان المبارک کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئیں۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت سستا گوشت کیمپ کا انعقاد، مستحقین کے لیے ریلیف جاری
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی اور کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور اہلخانہ سے ہمدردی و تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماں جیسی شفیق ہستی کا بچھڑ جانا بڑا صدمہ ہے اور اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنرل عاصم منیر و ان کے اہلخانہ کو صبر عطا کرے۔