عدالت نے صحافی فرحان ملک کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو عدالت میں پیش کیا، جہاں ان کے وکیل عبدالمعز جعفری ایڈووکیٹ نے کیس سے ان کی ڈسچارج کی درخواست دائر کی۔ عدالت میں سینئر صحافیوں اور اینکرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
میرا چہرہ کروڑوں بھارتیوں جیسا، غیر روایتی کیسے ہوا؟” نواز الدین صدیقی

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ریاست مخالف ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں اور رفتار نامی یوٹیوب چینل پر مزید مواد بھی موجود ہے۔ عدالت نے ویڈیوز دکھانے کی ہدایت کی اور دریافت کیا کہ کیس میں مدعی کون ہے؟ وکیل صفائی نے جواب دیا کہ فرحان ملک کا دفتری عملہ ہی اس کیس میں مدعی ہے، جبکہ مواد آن لائن دستیاب ہے۔

عدالت نے فرحان ملک سے سوال کیا کہ آیا انہیں ہراساں یا تشدد کا نشانہ تو نہیں بنایا جا رہا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کے عملے کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو وارننگ دی کہ اگر کسی کو غیر قانونی طور پر ہراساں کیا گیا تو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

بعد ازاں عدالت نے فرحان ملک کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ان کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر دیے۔

56 / 100

One thought on “عدالت نے صحافی فرحان ملک کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!