آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئیں، اعلیٰ شخصیات کا اظہار تعزیت

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ گزشتہ شب انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ آج راولپنڈی میں ادا کی جائے گی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، مسلح افواج کے افسران اور جنرل عاصم منیر کے اہل خانہ شریک ہوں گے۔
آفاق احمد: شہر میں قتل و غارت گری پر خاموش نہیں رہ سکتا

صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت سیاسی و عسکری قیادت نے آرمی چیف سے اظہار تعزیت کیا۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کی دعا کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر ریلوے حنیف عباسی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی آرمی چیف سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

علاوہ ازیں، مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور رہنماؤں نے بھی آرمی چیف سے تعزیت کی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

61 / 100

One thought on “آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئیں، اعلیٰ شخصیات کا اظہار تعزیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!