ارتھ آور اور عالمی یوم آب: شازیہ مری کا ماحولیات اور پانی کے تحفظ پر زور

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے ارتھ آور اور عالمی یوم آب 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں ماحولیات اور پانی کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ارتھ آور کو عالمی یوم آب کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو توانائی اور قدرتی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی میں یومِ پاکستان کی پروقار تقریب، پرچم کشائی اور یادگار شہدا پر سلامی

شازیہ مری نے کہا کہ ماحولیات پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے، اور صدر آصف علی زرداری نے بطور وفاقی وزیر ماحولیات ہمیشہ ماحولیاتی مسائل کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو عالمی برادری کے ساتھ مل کر توانائی کے تحفظ، موسمیاتی اقدامات اور ماحولیات کے مسائل پر عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، اور توانائی کے محفوظ مستقبل کے لیے بجلی، ایندھن کی بچت اور متبادل توانائی کا فروغ ناگزیر ہے۔ پانی کی قلت کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے، شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان میں پانی کے ذخائر محفوظ بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ زیریں سندھ اور ساحلی اضلاع پانی کی قلت اور ماحولیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے باعث زراعت اور پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان علاقوں کو اپنی پالیسی سازی میں ترجیح دینی ہوگی تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ درخت لگانے، گرین انرجی کے فروغ اور عالمی ماحولیاتی قوانین کی پاسداری سے ہی ہم موسمیاتی بحران سے نمٹ سکتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو توانائی، ایندھن اور پانی کے تحفظ کے اقدامات کے لیے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!