اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاکستان-افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
یومِ پاکستان: تجدید عہد وفا اور ملک کی سلامتی کا درس – شاداب رضا نقشبندی
بروقت کارروائی سے دراندازی کی کوشش ناکام
آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو بروقت مانیٹر کیا گیا۔ جیسے ہی دہشت گردوں نے سرحد پار کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کا راستہ روکا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تمام 16 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
افغان حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے – پاکستان کا مطالبہ
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو مؤثر بنائے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکے۔
سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر ملک کا دفاع کریں گی
ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ دشمن عناصر کے خلاف ہر قیمت پر کارروائی جاری رہے گی اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔