یومِ پاکستان: صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

یومِ پاکستان: ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات کا انعقاد

صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ وہی جذبہ جس نے پاکستان کو تخلیق کیا، ہمیں ایک روشن اور مستحکم مستقبل کی طرف لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن ہماری بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم کے خواب کے مطابق بنانے کے لیے استقامت اور اجتماعی وژن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ترقی پذیر ملک سے جوہری طاقت بننے تک کا سفر استقامت اور عزم کے ساتھ طے کیا گیا، اور ابھی مزید ترقی کی منازل طے کرنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال میں حکومت نے ملکی معیشت کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا، جس کے نتیجے میں افراطِ زر میں کمی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی مالیاتی ادارے اور ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو تسلیم کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ درست حکمتِ عملی، ایمانداری اور قومی یکجہتی کے ذریعے ہم ملک کو معاشی خوشحالی کی جانب لے جا سکتے ہیں۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!