ضلع کیماڑی کے تھانہ ڈاکس پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مچھر کالونی میں منشیات کی بڑی کھیپ کی ترسیل ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق بسمہ اللہ ہوٹل کے قریب ایک رکشہ سے ساڑھے 9 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔
یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ماتمی جلوس، ٹریفک انتظامات اور متبادل راستے
ملزم گرفتار، تحقیقات جاری
کارروائی کے دوران منشیات سپلائی میں ملوث ملزم ایاز گل ولد فیاض گل کو گرفتار کر لیا گیا، جو رکشے میں مچھر کالونی میں منشیات ڈیلیوری کے لیے آیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نفیس الرحمان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
نیٹ ورک کی تحقیقات اور مزید گرفتاریاں متوقع
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم کے نیٹ ورک کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں عمل میں لانے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
قانونی کارروائی
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 162/25 بجرم دفعہ 9(1)3D درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔