کراچی: 22 مارچ 2025 بمطابق 21 رمضان المبارک 1446 ہجری، بروز ہفتہ، دوپہر 1 بجے ایک ماتمی جلوس یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی مناسبت سے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ، کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ سیکیورٹی اقدامات کے تحت ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا۔
کراچی کی خوبصورتی اور کیبل آپریٹرز کے مسائل: کمشنر اور مئیر کراچی سے اہم ملاقات
کراچی ٹریفک پولیس کے متبادل راستوں کے انتظامات
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے لیے متبادل راستے:
ناظم آباد سے آنے والے افراد لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ، گارڈن کے راستے اپنی منزل تک جا سکیں گے۔
لیاقت آباد سے آنے والے افراد تین ہٹی سے لسبیلہ چوک اور بائیں جانب مڑ کر سینٹرل جیل (مارٹن روڈ) جا سکتے ہیں۔
حسن اسکوائر سے پی پی چورنگی جانے والے افراد کشمیر روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل (شاہراہ قائدین) اور جیل فلائی اوور کے ذریعے تین ہٹی، نشتر روڈ (لسبیلہ چوک) جا سکتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ کے لیے متبادل راستے:
شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین (نورانی کباب) اور نمائش جانے والے افراد سوسائٹی لائٹ سگنل سے دائیں جانب کشمیر روڈ کے راستے اپنی منزل پر پہنچ سکیں گے۔
سینٹرل جیل گیٹ (جمشید روڈ) سے گرومندر ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد بہادر یار جنگ روڈ، سولجر بازار سے اپنی منزل پر جا سکتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے لیے متبادل راستے:
گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا سے دائیں گل پلازہ اور بائیں کوسٹ گارڈ، ہولی فیملی اسپتال کے راستے جا سکتے ہیں۔
ہیوی ٹریفک کے لیے متبادل راستے:
سپر ہائی وے، گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ جانے والی ہیوی ٹریفک لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ کے راستے ماڑی پور جا سکے گی۔
نیشنل ہائی وے سے شہر کی جانب آنے والی ہیوی ٹریفک شاہراہ فیصل یا راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آباد نمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر 2، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ کے راستے ماڑی پور جا سکے گی۔
جلوس میں شرکت کے لیے مخصوص راستے
ناظم آباد سے آنے والے شرکاء لسبیلہ، البیلا، گارڈن جماعت خانہ، سولجر بازار نمبر 3 لائٹ سگنل سے نمائش جا سکیں گے۔
لیاقت آباد، تین ہٹی، جہانگیر روڈ، گرومندر کے راستے نمائش تک پہنچا جا سکتا ہے۔
سوسائٹی لائٹ سگنل سے نمائش تک راستہ دستیاب ہوگا۔
گلستان جوہر اور گلشن اقبال سے یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل کے ذریعے نمائش تک پہنچا جا سکے گا۔
سبیل یا نیاز کے لیے مخصوص راستہ
سبیل، نیاز یا تبرک تقسیم کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ صرف ٹاور کے ذریعے ہوگا۔
اہم ہدایات:
کسی بھی گاڑی کو جلوس کے راستے میں کھڑا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایم اے جناح روڈ پر صرف وہی گاڑیاں داخل ہو سکیں گی جن کی ونڈ اسکرین پر جلوس میں شرکت کا اسٹیکر چسپاں ہوگا۔
اسٹیکر والی گاڑیوں کا داخلہ شاہراہ قائدین، سوسائٹی لائٹ سگنل کے ذریعے ممکن ہوگا۔