پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر یومِ مذمت، ملک بھر میں اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج

کراچی: پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر جمعۃ المبارک کو یومِ مذمت کے طور پر منایا گیا، جس میں ملک بھر کی مساجد میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔ علماء کرام نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اسرائیل کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

نارتھ ناظم آباد میں گداگروں کے خلاف آپریشن، 30 سے زائد گرفتار

نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیل نے غزہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے کیے، جس میں 600 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ مقررین نے اسرائیل کو بزدل ریاست اور دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک قرار دیا، جس نے مسلم نسل کشی کے لیے انسانیت سوز ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں۔

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے دہشتگردی ہیں، اور اقوام متحدہ کو فلسطین کو آزاد و خودمختار ریاست تسلیم کرکے اسرائیل کو 1963 کی پوزیشن پر واپس جانے کا حکم دینا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل کو عالمی قوانین کے تحت نہ روکا گیا اور فلسطینی عوام پر مظالم جاری رہے تو صورتحال جنگ کی طرف بڑھ سکتی ہے۔

حکومت پاکستان اور او آئی سی پر تنقید کرتے ہوئے، شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ محض مذمت کافی نہیں، بلکہ عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو تحفظ اور امداد فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک خوابِ غفلت سے بیدار نہ ہوئے تو آج فلسطین، کل کسی اور کا بھی نمبر آ سکتا ہے۔ اسلام ظالموں کے خلاف جہاد اور مظلوموں کی مدد کا حکم دیتا ہے، اور اگر فلسطینیوں پر ظلم جاری رہا تو مسلمانوں کو بھرپور جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے اسرائیل اور اس کے حمایتی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک حیوانات کے تحفظ کے لیے تو ادارے بناتے ہیں لیکن انسانیت پر ظلم و ستم کرتے ہیں۔ امریکہ بھی فلسطینیوں کے خون میں برابر کا شریک ہے، جہاں ایک طرف فلسطینیوں پر حملے ہو رہے ہیں، وہیں دوسری طرف انسانی امداد میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، جو بدترین جنگی جرم ہے۔

پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدور نور احمد قاسمی، زاہد حبیب قادری، ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر، سردار طاہر ڈوگر، محمد علی بلوچ، اور انعام اللہ قادری نے بھی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ امتِ مسلمہ کی آواز بنیں اور اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالیں تاکہ اسے دہشتگرد ریاست قرار دیا جا سکے۔

58 / 100

One thought on “پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر یومِ مذمت، ملک بھر میں اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!