اداکارہ اریج چوہدری کا خواتین کو اسلحہ رکھنے کا مشورہ، اغوا کی کوشش ناکام بنانے کا انکشاف

معروف اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری نے حال ہی میں ‘ایف ایچ ایم’ پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور سیلف ڈیفنس سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔
صدر مملکت کی سزاؤں میں کمی کی منظوری، معمر اور کم عمر قیدیوں کو ریلیف ملے گا

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں تقریباً ہر قسم کے ہتھیار چلانے آتے ہیں اور انہوں نے اسلحہ چلانے کی باقاعدہ تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اسلحہ چلانے کا شوق تھا، جس کے باعث انہوں نے شوٹنگ کی پروفیشنل ٹریننگ حاصل کی اور بعد میں اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار ساتھ رکھنا شروع کر دیا۔

اریج چوہدری کے مطابق، ان کے پاس ہمیشہ لائسنس یافتہ ہتھیار ہوتا ہے، چاہے وہ گاڑی میں ہوں یا باہر، ان کے پرس میں بھی اسلحہ موجود ہوتا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسلحہ ساتھ رکھنے کی وجہ سے انہوں نے ایک مرتبہ اپنے مبینہ اغوا کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کے لیے حالات غیر محفوظ ہیں اور خواتین کو اپنی حفاظت کے لیے خود اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ خواتین اگر ہتھیار رکھیں گی تو وہ غصے میں آکر غیر ضروری طور پر اسے استعمال کریں گی۔ ان کے مطابق، ہتھیار کا استعمال ہر فرد کی سوچ اور شخصیت پر منحصر ہوتا ہے، اور یہ ایک غلط تاثر ہے کہ خواتین اسلحہ غیر ضروری طور پر چلا سکتی ہیں۔

اریج چوہدری نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے نہ صرف اسلحہ چلانا سیکھیں بلکہ اسے ساتھ بھی رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت حال میں اپنا دفاع کر سکیں۔

One thought on “اداکارہ اریج چوہدری کا خواتین کو اسلحہ رکھنے کا مشورہ، اغوا کی کوشش ناکام بنانے کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!