...

صدر مملکت کی سزاؤں میں کمی کی منظوری، معمر اور کم عمر قیدیوں کو ریلیف ملے گا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت، ایک تہائی قید کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں کو ریلیف دیا جائے گا۔
لندن ہیتھرو ایئرپورٹ برقی سب اسٹیشن میں آگ لگنے کے باعث بند، 1300 سے زائد پروازیں متاثر

اس کے علاوہ، وہ خواتین قیدی جو اپنے بچوں کے ساتھ جیل میں موجود ہیں، ان کی سزاؤں میں بھی کمی کا اطلاق ہوگا۔ اسی طرح، ایک تہائی سزا کاٹنے والے 18 سال سے کم عمر قیدیوں کو بھی سزا میں کمی دی جائے گی۔

تاہم، اس رعایت کا اطلاق بعض سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔ قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث مجرموں کے علاوہ، زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا، دہشت گردی، مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد، غیر ملکی افراد ایکٹ 1946 اور منشیات کنٹرول ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد اس سہولت سے مستثنیٰ رہیں گے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.