...

وادی تیراہ میں دہشت گردوں کا حملہ، عوام کی بہادری نے فوجی جوان کو بچا لیا

وادی تیراہ: دہشت گردوں نے چھٹی پر آئے پاک آرمی کے جوان کو زندہ پکڑنے کے لیے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا، مگر مقامی عوام کی بہادری کے باعث حملہ آوروں کو پسپا ہونا پڑا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی بڑی کارروائی، سی ڈی اے کے چار افسران گرفتار

تفصیلات کے مطابق، برقمبرخیل ولی خیل کے علاقے میں دہشت گردوں نے پاک آرمی کے جوان نور سلیم ولد خلوت کو زبردستی اغوا کرنے کی کوشش کی۔ جیسے ہی دہشت گردوں نے گھر پر حملہ کیا، انہوں نے خواتین پر فائرنگ بھی کی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس واقعے کے دوران مساجد میں اعلانات کیے گئے، جس کے بعد سینکڑوں مقامی قبائلی گھروں سے نکل آئے اور دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ عوام کی مزاحمت دیکھ کر دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا، جبکہ پاک فوج کے جوان کو ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، دہشت گرد نور سلیم کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جانا چاہتے تھے، تاہم عوام کے بروقت ردعمل نے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔ نور سلیم 7 بلوچ یونٹ میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس وقت بلوچستان کے ضلع آوران میں تعینات ہیں۔

55 / 100

One thought on “وادی تیراہ میں دہشت گردوں کا حملہ، عوام کی بہادری نے فوجی جوان کو بچا لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.