کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن میں اختلافات کے بعد تنظیم دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی، جس کے نتیجے میں اس بار رمضان المبارک میں دو علیحدہ افطار پارٹیاں منعقد ہوئیں۔
سندھ کے مفادات کے لیے یکجہتی ضروری ہے، 6 کینالز کا معاملہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے اٹھایا: سعید غنی
پہلی افطار پارٹی کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مقبول صدر رضوان عرفان کی جانب سے ان کے گھر پر منعقد کی گئی، جہاں ایم کیو ایم کے آفاق احمد، پی ایم ایل این کے نہال ہاشمی، اور سنی تحریک کے رہنما شریک ہوئے۔ شرکاء کی بڑی تعداد کے باعث کھانے کی تقسیم میں بدنظمی دیکھی گئی، تاہم روایتی زعفرانی بریانی اور میٹھے نے مہمانوں کو خوب محظوظ کیا۔
دوسری افطار پارٹی موبائل مارکیٹ کے نوجوان قیادت نے کلفٹن کے ایک مہنگے شادی ہال میں منعقد کی، جس میں آفاق احمد، پیپلز پارٹی کے نبیل گبول، اور مختلف مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مہمانوں کی تعداد دو ہزار سے زائد رہی، اور مختلف اقسام کے لذیذ کھانے پیش کیے گئے۔
یہ نئی تنظیم "کراچی موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن” کے نام سے رجسٹرڈ کی گئی ہے، جس کے سربراہ مہین ادا منہاج گلفام ہیں، جبکہ عمر اور مظفر جیسے فعال افراد بھی ان کے ساتھ ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اس تنظیم نے کراچی کی موبائل مارکیٹوں میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر لی ہے اور کامیاب افطار ڈنر کے ذریعے اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، دونوں تنظیموں میں اختلافات کی بنیادی وجہ تین کروڑ روپے کی تقسیم بنی۔ اس تنازع کی مزید تفصیلات اگلی قسط میں پیش کی جائیں گی۔