کراچی، 20 مارچ: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام، بلڈرز اور الاٹیز کے درمیان تنازعات کے حل، اور عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے ڈیپارٹمنٹل اسمارٹ آپریٹنگ پروسیجر (SOP) متعارف کروا دیا ہے۔
اسرائیل کی جارحیت جاری، عالمی برادری فوری نوٹس لے: ثروت اعجاز قادری
یہ نیا نظام سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت ترتیب دیا گیا ہے، جس میں آن لائن سمارٹ کمپلین ریڈریسل میکانزم (SCRM) شامل ہے۔ شہری اب SBCA کی ویب سائٹ، موبائل ایپ، UAN نمبر (111-007-222) اور واک اِن کمپلینٹ سینٹرز کے ذریعے شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
نئے اسمارٹ سسٹم کے تحت شکایات کی رجسٹریشن کے بعد، متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا، جبکہ ویجیلنس ٹیم تین دن میں موقع پر جا کر معائنہ کرے گی۔ غیر قانونی تعمیرات کی تصدیق ہونے پر، مالکِ پلاٹ یا بلڈر کو سات دن میں نوٹس جاری کیا جائے گا، اور شکایت کنندہ کو بھی پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔
الاٹیز اور بلڈرز کے تنازعات کی سماعت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں ہوگی، اور PSA&C سیکشن 14 دن کے اندر فیصلہ سنائے گا۔ اگر کسی فریق کو فیصلے پر اعتراض ہو تو وہ 30 دن کے اندر اپیل کر سکتا ہے۔
ایس بی سی اے نے سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام مراحل کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔