...

اسرائیل کی جارحیت جاری، عالمی برادری فوری نوٹس لے: ثروت اعجاز قادری

کراچی (تشکر نیوز) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسلسل امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، جس پر عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

سکھر پولیس اور حساس اداروں کا کچے میں کامیاب آپریشن، کمسن مغوی بچہ سید عابد شاہ بازیاب

انہوں نے کہا کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ اور غیر ملکی امدادی کارکنان بھی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایک امدادی کارکن جاں بحق ہو چکا ہے۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں کے دفاتر پر بھی حملہ کیا، جس سے اس کے ناپاک عزائم مزید واضح ہو گئے ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسرائیل اپنے سیکیورٹی حصار کو وسعت دے کر زیادہ سے زیادہ غزہ کے علاقے پر قبضہ جمانا چاہتا ہے۔ امن معاہدہ محض ایک دھوکہ ہے، جس کا مقصد فلسطینی مزاحمت کو دبانا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 400 سے زائد معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معصوم فلسطینی عالمی برادری سے بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کیا جائے، لیکن عالمی برادری نے اپنی آنکھیں اور کان بند کیے ہوئے ہیں۔ امدادی کارکنان کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ ایمبولینس اور ضروری سامان کی کمی کے باعث زخمیوں تک پہنچنا ناممکن ہو چکا ہے۔ غزہ میں کوئی اسپتال فعال نہیں رہا، جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے مسلم ممالک کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری حل نکالیں اور فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دیں۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.