سکھر (تشکر نیوز) سکھر پولیس اور حساس اداروں نے کچے کے علاقے میں مشترکہ ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے کمسن مغوی بچہ سید عابد شاہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
غازی عبدالقیوم شہید کی لازوال قربانی – ناموس رسالت کے تحفظ کا عزم
تفصیلات کے مطابق 26 فروری 2025 کو پنوعاقل کے تھانہ مہران کالونی سے نامعلوم مسلح افراد نے کمسن سید عابد شاہ کو اغوا کرکے کچے کے علاقے میں منتقل کر دیا تھا۔ ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایت پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی نگرانی میں مغوی کی بازیابی کے لیے فوری کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ پولیس ٹیم کو بچے کی فوری بازیابی کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
پولیس اور حساس اداروں نے ہیومن انٹیلی جنس اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بچے کی تلاش کا کام شروع کیا، جس کے نتیجے میں ملزمان کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔ انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن کے دوران کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔
بچے کی بازیابی پر ورثاء اور سول سوسائٹی نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب، اغوا کاروں کی گرفتاری کے خلاف کچے کے علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔
ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے بچے کی بحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی سکھر کو شاباش دیتے ہوئے آپریشن میں حصہ لینے والی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔
Tags: #SukkurPolice, #KidnappingRescue, #SuccessfulOperation, #SindhPolice, #ChildRecovery, #LawEnforcement