کراچی: یومِ علی کے موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق سیکیورٹی کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ویسٹ پولیس کا رات گئے بڑا سرچ آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، منشیات فروش اور مفرور ملزمان شامل
یومِ علی سے قبل ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے جلوس اور مجالس کے منتظمین سے اہم میٹنگ منعقد کی، جس میں سیکیورٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے بھی اپنے متعلقہ علاقوں میں امام بارگاہوں کے عہدیداران اور منتظمین سے ملاقاتیں کیں تاکہ سیکیورٹی کو ہر ممکن حد تک مؤثر بنایا جا سکے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایت پر خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا، جس کے تحت 2313 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ لیاقت آباد ڈویژن میں 825، گلبرگ ڈویژن میں 980 اور نیو کراچی ڈویژن میں 508 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے امام بارگاہوں، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ امام بارگاہوں کے اطراف میں پیٹرولنگ، مجالس کے مقامات پر پکٹنگ اور روف ٹاپ سیکیورٹی سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے احکامات پر جوائنٹ اسنیپ چیکنگ، جنرل ہولڈ اپ، شاہین فورس پیٹرولنگ اور کومبنگ آپریشنز بھی جاری ہیں، تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔