...

ویسٹ پولیس کا رات گئے بڑا سرچ آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، منشیات فروش اور مفرور ملزمان شامل

کراچی کے ویسٹ پولیس نے رات گئے کامیاب سرچ آپریشن کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 4 مفرور ملزمان، 2 غیر ملکی (افغان شہری)، اور 3 منشیات فروش شامل ہیں۔

نیپئر پولیس کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، تین ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سگریٹس برآمد

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، منشیات فروشوں کے قبضے سے 1717 گرام چرس اور فروخت کی گئی رقم برآمد کر لی گئی۔

تھانہ منگھوپیر پولیس نے مفرور ملزمان جبکہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروش اور افغان شہریوں کو حراست میں لیا۔ گرفتار مفرور ملزمان مقدمہ الزام نمبر 234/2025 میں نامزد تھے۔

گرفتار ملزمان کے نام درج ذیل ہیں:
مفرور ملزمان: نظام، نوید، نعمان، عبید اللّٰہ
منشیات فروش: خیر اللّٰہ، رحیم اللّٰہ (افغان شہری)، سعید، محمد عادل، محمد خان

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.