کراچی میں نیپئر پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عامر حمزہ، محمد رضا اور سلیم اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اے وی سی سی/سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، آئس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد
چھاپہ نیپئر تھانے کی حدود میں مارا گیا، جس میں پولیس نے 134 ڈنڈے مختلف برانڈز کے اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کیے۔ برآمد شدہ سامان کو 550 ض ف کے تحت پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
مزید قانونی کارروائی کے لیے ضبط شدہ سگریٹس اور گرفتار ملزمان کو کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
English Tags: