کراچی میں اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خیابان مومن، فیز 5، گزری کے علاقے میں ایک بنگلے پر چھاپہ مار کر منشیات فروش کامران اصغر قریشی کو گرفتار کر لیا۔
ضلع کیماڑی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی بڑی کارروائی، چار رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
ترجمان ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق، یہ کارروائی ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی اے وی سی سی، انیل حیدر کی خصوصی ہدایات پر کی گئی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 200 گرام آئس اور 9MM پسٹل بمعہ 2 میگزین اور 10 گولیاں برآمد ہوئیں۔
ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ اور بلا لائسنس اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔