رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مختلف ٹی وی چینلز پر خصوصی نشریات کا سلسلہ جاری ہے، جن میں پیش کیے گئے موضوعات اور بیانات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
جان ایف کینیڈی قتل کیس سے متعلق 63 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل نئی دستاویزات جاری
حالیہ دنوں ایکسپریس ٹی وی کے رمضان شو میں ایک شہری نے بجلی کے زیادہ بل کا حل پوچھا، جس پر مولانا آزاد جمیل نے انہیں روحانی وظیفہ بتایا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ جن کا بجلی کا بل زیادہ آتا ہے، وہ مہینے میں دو مرتبہ اپنی شہادت کی انگلی سے میٹر پر "زم زم” لکھیں، اس سے بل کم ہو جائے گا۔
اسی پروگرام میں مولانا صاحب نے بجلی کے کرنٹ سے بچنے کے لیے بھی ایک وظیفہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بجلی کا کام جانتے نہیں، وہ ایسے کاموں سے دور رہیں، لیکن جو افراد اس شعبے میں کام کرتے ہیں، وہ مخصوص وظیفہ پڑھ کر کرنٹ سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
یہی نہیں، مولانا صاحب نے اس سے قبل ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ اور پانچویں شادی کے خواہشمند شہری کو بھی دعائیں تجویز کی تھیں، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
صارفین کی بڑی تعداد ان وائرل کلپس پر تنقیدی اور مزاحیہ تبصرے کر رہی ہے، جبکہ کچھ لوگ ان باتوں کو محض تفریح کے طور پر لے رہے ہیں۔