رواں سال 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ محدود پیمانے پر مگر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، رمضان المبارک کے پیش نظر تقریب کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا عمران خان پر تبصرے سے گریز، غزہ، یوکرین اور وینزویلا پر مؤقف واضح
تقریب کی تفصیلات:
مقام: ایوان صدر
مہمان خصوصی: صدر مملکت آصف علی زرداری
شرکاء: تینوں مسلح افواج کے دستے، جو مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے۔
خصوصی مظاہرے:
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا فلائی پاسٹ
پاکستان آرمی کے مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ کی شاندار پرفارمنس
تقریب میں ملکی دفاعی صلاحیت اور عسکری روایات کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا، جو قومی جوش و خروش کو مزید بڑھائے گا۔