ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق انسدادِ جرائم و کار چوری سیل (AVCC) نے ڈیفنس خیابانِ مومن میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ کامران قریشی کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ
پولیس رپورٹ کے مطابق، قتل کے بعد ارمغان قریشی نے اپنے والد کو اطلاع دی، جس پر کامران قریشی نے اسے پولیس کو رپورٹ کرنے کے بجائے روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔ والد کے مشورے پر ارمغان اپنے ساتھی شیراز کے ہمراہ اسکردو اور دیگر علاقوں میں روپوش رہا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس اور صحافی پر فائرنگ کے مقدمے میں ارمغان قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔