امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ کے دوران سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کسی دوسرے ملک کے داخلی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتا، تاہم ہمیں اپنے پڑوسی ممالک اور عالمی حالات کی پرواہ ہے۔
لیونل میسی پٹھوں میں تکلیف کے باعث یوراگوئے اور برازیل کے خلاف میچز سے باہر
بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان گزشتہ دو سال سے جیل میں ہیں اور اس دوران پاکستان میں جمہوریت اور بنیادی حقوق کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم، ٹیمی بروس نے سوال کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کریں گی۔
غزہ کی صورتحال پر ردعمل:
اسرائیلی فورسز کی بمباری پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ 21ویں صدی میں بھی دہشت گرد گروہ اور ایران کے ڈیتھ اسکواڈ مصائب کو طول دے رہے ہیں، جبکہ حماس نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے تک جاری رہنے کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔
یوکرین اور امریکا کے تعلقات:
ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے بات کی اور دونوں رہنماؤں نے دیرپا امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ امریکا یوکرین کو مکمل حمایت فراہم کرے گا، جس میں فوجی امداد بھی شامل ہوگی۔
وینزویلا پر امریکی مؤقف:
امریکا نے واضح کیا کہ وینزویلا کو غیر قانونی تارکین وطن کو قبول کرنا ہوگا، خاص طور پر وہ افراد جو جرائم میں ملوث ہیں۔ بصورت دیگر، امریکا سخت پابندیاں عائد کرے گا۔