بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر جاری ظلم و ستم اور اس پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔
کراچی اے وی سی سی اور سی آئی اے کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار
سوشل میڈیا پر احتجاج
جمائما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں عالمی رہنماؤں کا ضمیر جھنجھوڑتے ہوئے لکھا کہ:
"7 اکتوبر 2023 کو ایک شیر خوار سمیت 36 اسرائیلی بچوں کے قتل پر فلمیں بنائی گئیں تاکہ یہ واقعہ کبھی فراموش نہ ہو، اور عالمی رہنماؤں نے شدید مذمت کی۔ لیکن 18 مارچ 2025 کو 130 فلسطینی بچوں کو سوتے میں قتل کر دیا گیا، پھر بھی دنیا خاموش ہے۔ حتیٰ کہ اخبارات کے صفحہ اول پر بھی ان معصوم جانوں کی تصاویر جگہ نہ پاسکیں۔ ایسا کیوں ہے؟”
انسانی حقوق کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان
جمائما نے پہلے بھی فلسطین میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کی تھی۔ 9 اکتوبر کو انہوں نے کہا تھا:
"میں بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے ساتھ کھڑی ہوں۔ سیاست میں کسی بھی گروہ کے ساتھ حد سے زیادہ وفاداری، انسانیت کو ختم کر سکتی ہے۔”
فلسطینی و اسرائیلی بچوں کے حق میں آواز
جمائما گولڈ اسمتھ نے اسرائیلی اور فلسطینی بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس تنازع میں تمام معصوم جانوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا تھا اور دونوں فریقین کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی تھی۔