...

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، بجلی سستی ہونے کا امکان

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) سے متعلق درخواست پر عوامی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا، جو بعد میں جاری کیا جائے گا۔
نواز شریف کی طبیعت ناساز، ہوائی سفر سے گریز کی ہدایت

کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اور اگر نیپرا اس کی منظوری دیتا ہے تو صارفین کو مجموعی طور پر 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق یہ مسلسل پانچواں موقع ہے جب FCA کے تحت صارفین کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اثرات بجلی کے بلوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں، اور صارفین کو اس کا فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔

اب نیپرا کی جانب سے حتمی فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد کے الیکٹرک کے صارفین کو بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی ملنے کی امید ہے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.