...

پنجاب پولیس کے سرچ آپریشنز میں 500 سے زائد ملزمان گرفتار

پنجاب پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سوئپ آپریشنز کے دوران 309 اشتہاریوں، 141 عدالتی مفروروں اور 62 عادی مجرموں کو گرفتار کرلیا۔

ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کا سول ایوارڈ کے لیے حکومت سے مطالبہ

24 گھنٹوں میں 43 آپریشنز

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے، جن میں 467 افراد کی شناخت اور پوچھ گچھ کی گئی، جب کہ 55 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد

پولیس نے جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لیں۔

مسلح ڈاکو ہلاک اور زخمی گرفتاری

کارروائیوں کے دوران 3 ڈاکو مارے گئے، جب کہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

آئی جی پنجاب کا عزم

آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

56 / 100

One thought on “پنجاب پولیس کے سرچ آپریشنز میں 500 سے زائد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.