کراچی – ڈسٹرکٹ ایسٹ گلشن ڈویژن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دوٹوک پیغام – “ملکی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں”
ملزمان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد
تھانہ پی آئی بی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حبیب اللہ ولد عبد الحکیم اور جاوید خان ولد خیر گل کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے:
✔ چار کلو سے زائد مضرِ صحت گٹکا ماوا
✔ فروختگی سے حاصل شدہ رقم برآمد کر لی گئی۔
قانونی کارروائی اور تفتیش جاری
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق:
ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مزید تفتیش کے دوران ان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی جائیں گی۔