...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دوٹوک پیغام – "ملکی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں”

اسلام آباد – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا، کوئی تحریک اور کوئی شخصیت نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو پائیدار استحکام کی راہ پر ڈالنے کے لیے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

قومی قیادت کا دہشتگردوں اور خوارج کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

"یہ ہماری بقا کی جنگ ہے”

آرمی چیف نے کہا کہ یہ جنگ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے بہتر گورننس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کو Hard State بنانا ہوگا، کیونکہ ہم کب تک Soft State کے طور پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے؟

"گورننس کے خلا کو شہداء کے خون سے نہیں بھرا جا سکتا”

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک میں موجود گورننس کے خلا کو افواجِ پاکستان اور شہداء کی قربانیوں سے پُر کرنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ اسلام کی مسخ شدہ تشریح کرنے والے خوارج کے عزائم کو بے نقاب کریں۔

"پاکستان کے تحفظ کے لیے متحد بیانیہ ضروری”

آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی سلامتی کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔ انہوں نے دشمنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان کو دہشتگردوں کے ذریعے کمزور کر سکتے ہیں، انہیں آج کے دن یہ پیغام جانا چاہیے کہ پوری قوم اور ریاستی ادارے متحد ہو کر نہ صرف انہیں بلکہ ان کے سہولت کاروں کو بھی ناکام کریں گے۔

"اللہ پر کامل بھروسہ ہے، ہم کامیاب ہوں گے”

آخر میں جنرل عاصم منیر نے اللہ پر مکمل بھروسے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے جو بھی حالات ہوں، انشاء اللہ پاکستان اس چیلنج سے کامیابی کے ساتھ نکلے گا۔

58 / 100

One thought on “آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دوٹوک پیغام – "ملکی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.