...

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا جامعہ بنوریہ کا دورہ، رمضان سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے جامعہ بنوریہ جمشید ٹاؤن کا دورہ کیا اور معروف عالم دین قاری اقبال سے ملاقات کی۔

ڈیجیٹل پرائز بانڈز کا اجرا، لین دین موبائل ایپ کے ذریعے ممکن ہوگا

اس ملاقات میں رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور شہر میں امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولیس چیف نے جامعہ بنوریہ کی دینی و تعلیمی خدمات کو سراہا اور اس کے کردار کو اہم قرار دیا۔

قاری اقبال نے پولیس چیف کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ بنوریہ ہمیشہ سے معاشرتی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے سرگرم رہا ہے۔ انہوں نے کراچی پولیس کی امن و امان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مزید تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ کے معزز اساتذہ اور کراچی پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

58 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.