قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کی کوشش

 قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم بند کمرہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے، جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور بحرینی کمانڈر کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات

اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز، آئی جی پولیس، وفاقی وزرا اور سیاسی جماعتوں کے اہم رہنما شریک ہیں۔ پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 16 اراکین جبکہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں 4 اراکین اجلاس میں موجود ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے وفد کی قیادت مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں، تاہم بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

اجلاس کے دوران عسکری قیادت اور انٹیلی جنس ادارے قومی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دے رہے ہیں۔ ڈی جی آئی بی کی بریفنگ کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارلیمانی لیڈرز اظہار خیال کریں گے، جس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ملک کے لیے ناسور بن چکی ہے، جس کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پیچھا کریں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم کسی بھی آپریشن کے حق میں نہیں ہیں اور عمران خان کی پے رول پر رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.